سرینگر میں آج ایک دل دوز حادثہ پیش آیا جس میں ایک چھ سالہ بچے کی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق سومربُگ لسجن میں اُس وقت یہ حادثہ پیش آیا جب بچے کا والد اپنی گاڑی گھر کے احاطے میں داخل کر رہا تھا کہ بچے کو ٹکر لگ گئی۔ زخمی حالت میں بچے کو سب ضلع ہسپتال پانپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بچہ کا والد ایک پیشہور ٹرک ڈرائیور ہے۔