ETV Bharat / state

کشمیر: سکمز سرائے کووڈ19 وارڈ میں تبدیل

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت کیسز کے پیش نظر سرینگر کے SKIMSصورہ اسپتال میں موجود سرائے کو کووڈ19 مریضوں کے لیے مختص کر دیا گیا۔

سکمز سرائے کووڈ19  وارڈ میں تبدیل
سکمز سرائے کووڈ19 وارڈ میں تبدیل
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 5:46 PM IST

کووڈ19 مریضوں کی بڑھتی تعداد کے بیچ سکمز (SKIMS) صورہ کی انتظامیہ نے ہسپتال کے احاطے میں قائم سرائے کو کووڈ19 مریضوں کے لیے مختص کیا ہے جبکہ سرائے میں موجود مریضوں کو دیگر مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

سکمز کی اس سرائے میں 35 مریض تھے جن کو اب دیگر وارڈز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

سکمز کے ایڈمنسٹریٹو افسر ڈاکٹر جی این اتو نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ہر روز ہسپتال میں 30 سے 40 نیے کووڈ19 مریض داخل کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں ہر دوسرے دن ان مریضوں کے لیے نئے وارڈز مختص کئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر جی این اتو کا کہنا ہے کہ جو مریض سرائے میں داخل ہیں ہسپتال انتظامیہ انکا بھی باضابطہ انتظام کرکے دیگر مقامات پر منتقل کر رہی ہے تاکہ انکو کسی بھی طبی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ان کے مطابق سکمز ہسپتال میں کووڈ19 کے 118 مریض داخل ہیں جن میں بیشتر متاثرین کو آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کووڈ19 کے علاوہ نان کووڈ مریض بھی ہسپتال میں داخل ہیں جس کی وجہ سے طبی عملے اور ہسپتال پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 191 پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی تعداد 10827 پہنچ چکی ہے جن میں 4545 ایکٹیو پازیٹو ہیں۔

وادی کشمیر گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس مثبت کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.