ETV Bharat / state

Winter Vacation SKIMS Faculity اسکمز صورہ کے فیکلٹی ممبرز اور عملے کی سرمائی تعطیلات کا اعلان - اسکمز صورہ کے فیکلٹی ممبرز

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ نے جمعرات کو یکم جنوری سے فیکلٹی ممبران کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔Winter Vacation SKIMS Faculity

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 5:18 PM IST

سرینگر: شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ نے جمعرات کو یکم جنوری سے فیکلٹی ممبران کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔ حکام نے بتایا کہ 50 فیصد فیکلٹی جنوری میں 28 دن کی چھٹیاں لیں گی، باقی نصف فروری میں چھٹیوں کا فائدہ اٹھائیں گی۔Winter Vacation SKIMS Faculity

سکمز کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ "سکمز کے فیکلٹی اسٹاف کے لیے 2023 کی موسم سرما کی تعطیلات یکم سے 28 جنوری (پہلی ششماہی) اور یکم سے 28 فروری (دوسری ششماہی) تک مقرر ہوں گی. اس حوالے سے تمام شعبوں کے سربراہوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ فیکلٹی ممبران کے نام پیش کریں جو چھٹیوں کے پہلے یا دوسرے حصے سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ 50 فیصد فیکلٹی عملہ دونوں حصوں کے لیے ڈیپارٹمنٹ میں حاضر ہونا چاہیے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے ک شعبوں کے سربراہوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ جہاں بھی ممکن ہو، ہر نصف چھٹی کے دوران سینیئر فیکلٹی ممبران میں سے ایک ڈیپارٹمنٹ میں حاضر رہے۔ متعلقہ محکموں کے سربراہان سے روسٹر موصول ہونے کے بعد کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی فیکلٹی ممبر کو چھٹیوں کے دوران، ہنگامی حالات کی صورت میں اور ضرورت پڑنے پر واپس بلائے۔"

مزید پڑھیں: KU Winter Vacations مختصر مدت کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا، وی سی کشمیر یونیورسٹی

بیان میں کہا گیا ہے کہ" تعطیلات پر جانے والے فیکلٹی ممبران کی روانگی کی رپورٹس پر غور نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ان کے رہائشی پتے / رابطہ نمبر اس میں درج نہ ہوں۔ڈیوٹی پر موجود کسی بھی فیکلٹی ممبر کو اسٹیشن کی اجازت لینے کے لیے کانفرنس/سیمینار/ورکشاپ میں شرکت کے لیے کوئی چھٹی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.