ETV Bharat / state

Shah Rukh Khan At Srinagar Airport سری نگر ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان کو مداحوں نے گھیر لیا - شاہ رخ خان سرینگر میں

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو گزشتہ روز سرینگر ہوائی اڈے پر مداحوں کی بڑی بھیڑ نے گھیر لیا تھا۔ اس واقعہ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہیں۔ بتادیں کہ شاہ رخ خان کچھ روز قبل اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لیے کشمیر آئے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 4:55 PM IST

Updated : Apr 29, 2023, 5:11 PM IST

شاہ رخ خان سرینگر ہوائی اڈے میں مداحوں کی ہجوم میں آگئے

سرینگر: سرینگر ائیرپورٹ سے سپر اسٹار بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان سرینگر ہوائی اڈے پر مداحوں کے بیچ پہنچ گئے۔ جونہی شاہ رخ خان ہوائی اڈے میں داخل ہوئے تو مداح کنگ خان کو دیکھ کر ان کے ساتھ تصاویر لیں۔ شاہ رخ خان نے سفید ٹی شرٹ، جینز اور سیاہ چمڑے کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ بتادیں کہ بالی ووڈ ادکار شاہ رخ خان کچھ روز قبل فلم ڈنکی کی شوٹنگ کے لیے کشمیر آئے تھے۔ اس دوران اداکار کے شوٹنگ کی کئی تصاویر اور کلپس آن لائن وائرل ہوئی۔

شاہ رخ خان کشمیر میں شوٹنگ کرنے کے بعد جمعہ کے روز سرینگر ہوائی اڈے سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ جونہی شاہ رخ خان سرینگر ہوائی اڈے میں داخل ہوئے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور ہر کوئی ان کے ساتھ تصویر لینا چاہتا تھا۔ اس دوران ٹویٹر پر سرینگر ہوائی اڈے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں اداکار اپنے عملے کے ساتھ ہوائی اڈے میں داخل ہوتے ہی مداحوں نے انہیں گھیر لیا ہے۔

بتادیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کشمیر دورے کے دوران فلم ڈنکی کی شوٹنگ کی ہے۔ اداکار نے گذشتہ کچھ دن سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر پر ڈنکی فلم کے گانے کی شوٹنگ کی تھی۔ وہیں انہوں نے پلوامہ کے پنزگام ریلوے اسٹیشن کے نزدیک فلم کی شوٹنگ کی۔ اس دروان سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: Dunki Film Shooting In Pulwama بالی ووڈ کنگ خان نے پنزگام پلوامہ میں فلم کی شوٹنگ کی

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے فلم "جب تک ہے جان" کی شوٹنگ کے 12 سال بعد کشمیر کا دوبارہ دورہ کیا۔ فلم ڈنکی میں مرکزی اداکارہ تاپسی پنو ہیں اور اس فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں۔

Last Updated : Apr 29, 2023, 5:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.