آپ صلی اللہ علیہ وسلم جزیرہ نمائے عرب میں اس وقت پیداہوئے جب پورا عرب شدید اخلاقی بحران کا شکار تھا اور دنیائے انسانیت میں عجیب ہیجان سا برپا تھا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت پورے ملک میں بڑے ہی جوش خروش سے منا یا جا تا ہے۔ اس دن خاص طور پر مسلمانوں مین نماز کے علاوہ محافل عید میلاد منعقد کی جاتی ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری دنیا کو ہدایت، امن ، سکون اور محبت و انصاف کا راستہ دکھایا ۔دنیا کی ساری نا انصافیوں ، ظلم وستم اور نفرت و عداوت کا خاتمہ کیا۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام انسانوں کو حسن اخلاق، آپسی بھائی چارہ، تمام انسانوں سے محبت ، رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور اللہ کے تمام بندوں سے بلا تفریق مذہب و ملت محبت کرنے کا حکم دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ایسی ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے دنیا امن و سکون کا گہوارہ بنے گی۔