ETV Bharat / state

Security Tightened In Srinagar سرینگر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم - سرینگر میں سکیورٹی سخت

گذشتہ روز عیدگاہ سرینگر میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس آفیسر پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرینگر میں جگہ جگہ پر اضافی نفری تعینات کی، جس دوران راہگریوں سمیت گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 6:42 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں پیر کے روز سکیورٹی فورسز نے کئی مقامات پر راہگیروں اور مسافروں کی تلاشی لی، جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ پورے شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر میں پیر کے روز سکیورٹی فورسز نے مسافروں، راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔
انہوں نے کہا سرینگر میں مختلف سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں کئی مقامات پر عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیک پوائنٹس پر نہ صرف گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے بلکہ مسافروں کے موبائیل فون چیک کرنے کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ذرائع نے بتایا کہ عیدگاہ سری نگر میں پولیس آفیسر پر حملے کے بعد جگہ جگہ سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
دریں اثنا شمالی اور جنوبی کشمیر کے اضلاع کو سرینگر سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی سکیورٹی فورسز نے موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.