ETV Bharat / state

J&K as a golfing destination کشمیر گالف ٹورنمنٹ کے لئے موزوں جگہ : سیکریٹری ٹورازم - گالف ٹورنمنٹ کی شروعات

کمشنر سیکریٹری سرمد حفیظ نے بتایا کہ پچھلے سال ہم نے گالف ٹورنمنٹ کی شروعات کی اور اس سال بھی یہاں پر گالف ٹورنمنٹ منعقد کئے جارہے ہیں جس میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔Royal Springs Golf Course

کشمیر گالف ٹورنمنٹ کے لئے موزوں جگہ : سیکریٹری ٹورازم

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 11:25 AM IST

سرینگر : جموں وکشمیر کے سیکریٹری ٹورازم سرمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کشمیر گالف ٹورنمنٹ کے لئے موزوں جگہ ہے اور اس سال کئی بین الاقوامی گالف کھلاڑی بھی ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کے لئے کشمیر آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کوملک کا گالف کیپٹل بنانے کے خواہاں ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سیاحتی شعبے کو بڑھاوا دینے کی خاطر کافی گنجائش موجود ہے ۔Royal Springs Golf Course

انہوں نے بتایا کہ گالف ٹورنمنٹ کے لئے کشمیر میں بہترین مقامات ہے کیونکہ باقی ریاستوں میں سخت گرمی پڑنے کے باعث کشمیر کا موسم اس لحاظ سے کافی بہتر ہے۔سیکریٹری ٹورازم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس جنت بے نظیر کا بھر پور فائدہ اُٹھا کر یہاں زیادہ سے زیادہ ٹورنمنٹ کرائیں ۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں انٹرنیشنل معیار کے گالف کورس موجود ہی.اُن کے مطابق ہم جموں وکشمیر کو ملک کا گالف کیپٹل بنانے کے خواہاں ہے۔ Golf Tournament

موصوف کمشنر سیکریٹری سرمد حفیظ نے بتایا کہ پچھلے سال ہم نے گالف ٹورنمنٹ کی شروعات کی اور اس سال بھی یہاں پر گالف ٹورنمنٹ منعقد کئے جارہے ہیں جس میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے زمانے کے ٹورنمنٹ پروفیشنل نہیں ہوا کرتے تھے لیکن ہم نے یہاں پر پروفیشنل ٹورنمنٹ منعقد کئے ہیں۔Kashmir a golfers paradise

سرمد حفیظ نے بتایا کہ ہم نے مرکزی وزارت سے مل کر یہاں پر کئی ٹورنمنٹ کرائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جاپان ، ملیشیا اور سنگار پور کے کھلاڑی یہاں کھیلنے آتے ہیں اور مذکورہ کھلاڑی کشمیر کے گالف کورسوں کو کافی زیادہ پسند کرتے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ اس ٹورنمنٹ میں جنوبی بھارت کے متعدد کھلاڑی شرکت کرنے کے لئے آرہے ہیں۔اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں سیاحتی شعبہ اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورا س طرح کے ٹورنمنٹ منعقد کرنے سے اس کو مزید بڑھاوا ملے گا۔

موصوف آفیسر نے بتایا کہ ٹورنمنٹ میں مقامی کھلاڑیوں کو بھی شرکت کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا جائے گا۔ اُن کے مطابق للن راتا ٹورنمنٹ کا یہ تیسرا سیزن ہے اور اس بار یوگنڈا کے دو گالفر بھی ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر جی ڈی ایم اے کے ”سی ای او “بخشی جاوید ہمایو اور سیکریٹری رائل سپرنگ گالف کورس نتن سری واستو اور دوسرے عہدیدار بھی موجود رہے۔ بتادیں کہ ٹورنمنٹ کا آغاز 18جون سے شروع ہونے جارہا ہے جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے گالف کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Sports Competition in Anantnag: اننت ناگ میں کھیلوں کے مقابلے کا اختتام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.