ETV Bharat / state

کشمیری شال اوڑھے سعودی ولی عہد شہزادے کا فوٹو وائرل - پبلک انویسٹمنٹ فنڈ

فیشن اور اسٹائل کے لیے مشہور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کی کشمیری شال اوڑھے تصاویر نے سوشل سائٹز پر دھوم مچا دی ہے۔

کشمیری شال اوڑھے سعودی ولی عہد شہزادے کی وائرل فوٹو

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 5:19 PM IST

Updated : Jan 27, 2021, 5:59 PM IST

سماجی رابطہ گاہوں پر اس وقت ہلچل مچی جب کشمیری شاہ توس شال اوڑھے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان نے بورڈ میٹنگ میں شرکت کی۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کے دوران روایتی رومال (کشمیری شاہ توس شال) اوڑھے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شرکت کی۔ تاہم اس کے بعد سعودی ولی عہد ایک مرتبہ پھر اپنے انوکھے اور منفرد اسٹائل کے باعث سرخیوں کی زینت بنے۔

کشمیری شاہ توس شال اوڑھ کر سعودی ولی عہد شہزادہ کی میٹنگ میں شرکت

عرب نیوز کے مطابق 'اسٹائلش جیکٹ اور رومال کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انٹرنیٹ پر ان برانڈز کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم یہ بھی کہا گیا کہ کشمیری شاہ توس رومال کی قیمت 2800 سعودی ریال (50 ہزار روپے سے بھی زیادہ) بتائی گئی ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ شاہ توس شال کشمیر میں تیار کی جانے والی سب سے قیمتی شال ہے۔ شاہ توس شال کی تجارت پر مکمل پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کی پاداش میں آٹھ سال تک کی قید بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ توس شال پہننے کے بعد انٹرنیٹ خصوصا سماجی رابطہ گاہوں پر دھوم مچا دی ہے۔

شاہ توس تبتی ہرن چیرو کے اون سے تیار کیا جاتا ہے اور اون حاصل کرنے کے لیے نایاب جانور کے مبینہ بے دریغ قتل کے بعد چیرو کی حفاظت کے پیش نظر شاہ توس تیار کرنے اور اس کی تجارت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی جو ہنوز برقرار ہے۔

Last Updated : Jan 27, 2021, 5:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.