ETV Bharat / state

سرینگر سینک ویلفیئر بورڈ نے آرمد فورسز فلیگ ڈے منایا - کشمیر میں آرمد فورسز فلیگ ڈے منایا

آرمڈ فورسز فلیگ ڈے جس کو ہندوستان کا یوم پرچم بھی کہا جاتا ہے، مسلح فوج کے جوانوں اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں سال 1949 سے ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔۔Armed Forces Flag Day

sainik-welfare-board-srinagar-celebrates-armed-forces-flag-day
سرینگر سینک ویلفیئر بورڈ نے آرمد فورسز فلیگ ڈے منایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 9:46 PM IST

سرینگر سینک ویلفیئر بورڈ نے آرمد فورسز فلیگ ڈے منایا

سرینگر: آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کی مناسب سے جمعرات کو ضلع سینک بھون سرینگر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہلاک ہوئے فوجی جوانوں کو خراج پیش کیا گیا، جنہوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد جو کہ ضلع سینک بورڈ کے صدر بھی ہیں نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فوجیوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں قوم کے محافظ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلیگ ڈے ہمارے ویر ناریوں، معذور فوجیوں اور شہیدوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کے لیے عزم کو سامنے لاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق فوجیوں اور شہیدوں کے لیے بچوں کے لیے ہوسٹل کی تعمیر کا کام تکمیل کے قریب ہے اور ہوسٹل میں تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی ۔اس موقعے پر سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران محمد اعجاز اسد نے سابق فوجیوں، وی ناریوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے سول انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا پیش کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعے پر سابق فوجیوں نے ضلع انتظامیہ سرینگر کی طرف سے ان کے افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

دریں اثناہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کیا۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘ آرمڈ فورسز کے فلیگ ڈے کے موقع پر میں مسلح افواج کے بہادر جوانوں کے سامنے سر خم ہوں اور ہندوستان کی خود مختاری اور سالیمت کے تحفظ کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں’۔

واضح رہے کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے جس کو ہندوستان کا یوم پرچم بھی کہا جاتا ہے، مسلح فوج کے جوانوں اور سابق فوجیوں کے اعزاز میں سال 1949 سے ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.