ETV Bharat / state

اگر آپ نے بیرون ریاست سے گاڑی خریدی ہے تو یہ ضرور پڑھیں

ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں باہر سے خریدی ہوئی گاڑیوں کا کشمیر میں رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو گاڑی ضبط کی جائے گی۔

اگر آپ نے بیرون ریاست سے گاڑی خریدی ہے تو یہ ضرور پڑھیں
اگر آپ نے بیرون ریاست سے گاڑی خریدی ہے تو یہ ضرور پڑھیں
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 10:24 AM IST

ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر نے اپنے ایک حکمنامے میں بیرون ریاستوں سے خرید کر لائی گئی گاڑیوں کا جموں وکشمیر میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس دوران وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں بیرون ریاستوں کی ان گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا جو کہ یہاں رجسٹر نہیں ہوں گی۔

ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر نے اپنے جاری کردہ حکمنامے میں تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت دی ہے کہ بیرون ریاست سے خریدی گئی ان گاڑیوں کو ضبط کریں جو کہ یہاں کی سڑکوں پر بنا رجسٹریشن کے چل رہی ہوں گی۔ متعلقہ حکام نے رجسٹریشن کے لیے مناسب طریقہ کار پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آر ٹی او کشمیر کی جانب سے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کے پاس باہر سے خریدی گئی ایسی گاڑی ہے تو اسے فوری طور پر منتقل کریں اور اے آر ٹی او کے دفتر میں رجسٹر کروائیں اور ضبط ہونے بچیں۔

اس دوران اتوار کو وادی کے کئی اضلاع میں اتوار کے روز درجنوں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ ادھر اس حکمنامے پر لوگوں کی جانب سے مختلف سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.