ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 400 مقرر - جموں و کشمیر میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ

جموں و کشمیر حکومت نے نجی لیبارٹریز کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا چارج صرف 400 روپے لیں۔

جموں و کشمیر میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 400 مقرر

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 7:55 PM IST

جموں و کشمیر میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت میں اضافہ پر قدغن لگانے کے لئے حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں سبھی نجی لیبز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 400 روپے فی ٹیسٹ وصول کریں۔ حکمنامہ کی عدولی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ذریعہ ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وبائی بیماری ایکٹ، 1897 کے سیکشن 2 کے تحت دیئے گئے اختیارات کے استعمال کر کے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایت کی کہ کوئی بھی نجی لیب آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لئے 400 سے زائد رقم وصول نہیں کرے گی۔

اس میں جی ایس ٹی، ٹیکس، پیکنگ اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.