ETV Bharat / state

Snowfall in Kashmir: کشمیر میں برفباری، بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے ہی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ محکمہ نے جمعہ بعد دوپہر موسم میں بہتری کی توقع ظاہر کی ہے۔

کشمیر میں برفباری، بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 11:47 AM IST

کشمیر میں برفباری، بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ

سرینگر (جموں کشمیر): وادی کشمیر میں موسم کی صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور گزشتہ شام سے ہی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں دوپہر کے بعد موسم میں بہتری کا امکان ہے، تاہم ناسازگار موسم کے باعث تمام شاہراہوں کو بند کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر موسمی تبدیلی سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش ہوئی وہیں بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری ہوئی۔ موسم کی تبدیلی سے سرینگر، مغل روڈ، سرینگر گریز روڈ، سونہ مرگ کا زوجیلا پاس اور کپوارہ - ٹنگڈا روڈ برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کئے گئے ہیں جس سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا رابطہ سرینگر سے منقطع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، دودھ پتھری میں برفباری ہوئی جبکہ شوپیاں، کولگام، اننت ناگ اور کپوارہ کے بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری ہوئی ہے۔ برفباری اور بارشوں سے وادی میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے جس سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگرچہ دوپہر کے بعد موسم میں کچھ بہتری کا امکان تاہم آنے والے دس سے بارہ گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری ہونے کی بھی توقع ہے۔ ان کے مطابق بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ البتہ محکمے نے 11 نومبر سے 20 نومبر تک موسم خشک ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: Rain Deficit in Kashmir: کشمیر میں اگست کی طرح ستمبر بھی خشک رہنے کا قوی امکان

بارشوں کی وجہ سے میدانی علاقوں میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوا ہے جس سے ٹریفک کی آوا جاہی سمیت پیدل چلنے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی بہتری کے ساتھ ہی سڑکوں اور گلی کوچوں میں جمع پانی بھی کم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.