ETV Bharat / state

Rains Destroy Strawberry بارشوں سے اسٹرا بیری فصل کو 30 فیصد نقصان، کاشتکار - Plucking of strawberries

اسٹرا بیری وادی میں موسم سرما کے اختتام کے بعد تیار ہونے والا پہلا پھل ہے۔ پودوں سے اتارنے کے بعد یہ پھل صرف تین یا چار دنوں تک ہی تازہ رہ سکتا ہے اور اس پھل کو بھی ملک کی مختلف منڈیوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

rains-destroy-30-percent-of-strawberry-in-kashmir
بارشوں سے اسٹرا بیری فصل کو 30 فیصد نقصان، کاشتکار
author img

By

Published : May 15, 2023, 5:38 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں اسٹرا بری پھل پودوں سے اتارنے کا کام شروع ہوا ہے,تاہم اس سے وابستہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ امسال بارش کی وجہ سے پیدوار کو قریب 30 فیصد نقصان پہنچا ہے۔اسٹرا بیری وادی میں موسم سرما کے اختتام کے بعد تیار ہونے والا پہلا پھل ہے۔ پودوں سے اتارنے کے بعد یہ پھل صرف تین یا چار دنوں تک ہی تازہ رہ سکتا ہے اور اس پھل کو بھی ملک کی مختلف منڈیوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

سرینگر کے مضافاتی علاقہ گوسو کھمبر جہاں اس وقت کاشتکار یہ پھل اتارنے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں، سے تعلق رکھنے والے کاشتکار منظور احمد نے بتایا کہ امسال بارشوں کی وجہ سے اس پھل کی پیداوار کو 30 فیصد نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'امسال اسٹرا بیری کی پیدوار کافی زبردست ہوتی لیکن بارشوں کی وجہ سے پھل کو کافی نقصان پہنچا'۔

گوسو کھمبر میں قریب ایک ہزار کاشتکار اسٹرا بری کاشتکاری سے وابستہ ہیں اس علاقے میں سیب کے باغات بھی ہیں لیکن وہ لوگوں کا دوسرا ذریعہ معاش ہے۔منظور احمد نے کہا کہ امسال بارشوں سے نقصان پہنچے کے باوجود بھی فصل اچھی ہے جس سے کاشتکار مطئن نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹرا بیری پھل کو روز شام کو پانی کے ہلکے چھرکائو کی ضرورت ہوتی ہے لیکن امسال جو مئی میں تیز بارشیں ہوئیں ان سے پھل کو نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عام طور پر اس فصل کو بچانے کے لئے اس کے چھوٹے باغیچوں میں پانی ڈالتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Strawberry Cultivation in Sopore: یونیورسٹی کیمس میں اسٹابری کی پیدوار ہونے سے اساتذہ خوش

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے اور جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں میں میں بھی اسٹرا بیری کی کاشتکاری کی جاتی ہے تاہم گوسو کھمبر بڑے پیمانے پر اس فصل کی کاشتکاری کی جاتی ہے اور اس علاقے کا اسٹرا بری معیاری اور سب سے زیادہ ذائقہ دار بھی مانا جاتا ہے۔ منظور احمد کا کہنا ہے کہ 'گوسو سے ہر روز کم سے کم 2 ہزار کلو اسٹرا بری مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عام طور پر مال براہ راست منڈی بھیجتے ہیں جبکہ کچھ بیوپاری ہمارے پاس آکر مال خریدتے ہیں۔'ان کا کہنا تھا کہ آئس کریم فیکٹری، بیکری شاپ اور جوس فیکٹری مالکان زیادہ تر ہم سے یہ پھل خریدتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے ان کے حق میں ایک اسکیم کے اعلان کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مدد سے اس پھل کی پیداوار میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے جس سے وادی میں روزگار کے موقعے بڑھ سکتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.