ETV Bharat / state

صدر رام ناتھ کووند کشمیر یونیورستی کنووکیشن کی صدارت کریں گے

شہر سرینگر میں تمام داخلی راستوں اور اندرون سڑکوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں تاکہ اس اعلیٰ سطحی دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے-

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 1:38 PM IST

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا جموں و کشمیر کے دورے کا آج تیسرا دن ہیں اور آج وہ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں کشمیر یونیورسٹی کے کنووکیشن کی صدارت کریں گے-

صدر 25 جولائی کو جموں و کشمیر کے چار روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں جس کے لئے انتظامیہ نے شہر و قصبہ جات میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں-

شہر سرینگر میں تمام داخلی راستوں اور اندرون سڑکوں پر سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں تاکہ اس اعلیٰ سطحی دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے-

صدر رام ناتھ کووند کشمیر یونیورستی کنووکیشن کی صدارت کریں گے
حکام نے گزشتہ تین روز سے شہر ایس کے آئی سی سی کے طرف جانی والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے اور کسی بھی شہری کو وہاں سے چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے- ڈل جھیل سے گزرنے والے بلوارڈ، گپکار اور فور شور روڈ بدھ تک عام لوگوں کے لئے بند رہیں گے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے بلکہ شہر میں ٹریفک جام میں اضافہ ہو گیا ہے-

یہ بھی پڑھیں: صدر جمہوریہ کا کشمیر کے عوام کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور

صدر پیر کو خطہ لداخ میں دراس جانے والے تھے جہاں وہ کرگل وجے دیوس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے اور ہلاک شدہ فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے لیکن حکام کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا پائے-

صدر ہند نے گلمرگ وار اسکول میں ان اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا-

پیر کو صدر نے آرمی کمانڈر چیف کی حیثیت سے ایل جی کے راج بھون میں فوج اور سیکورٹی فورسز کے کمانڈروں کے ساتھ سیکورٹی کا جائزہ لیا-

صدر ہند بدھ کو سرینگر سے دہلی روانہ ہونے والے ہیں جس سے اسکے چار روزے دورہ کا اختتام ہوگا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.