سرینگر پولیس نے ڈل گیٹ کے کہنہ کھن علاقے میں ایک چھاپے کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت سعد کدل رنگر سٹاپ کے محمد رفیق پوتو اور عاقب منظور پکھرو کے بطور ہوئی ہے ۔گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس بر آمد کیا گیا یے۔
اس حوالے سے پولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں باضاباطہ ایک کیس زیر نمبر 110/2020 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ادھر رعناواری تھانے کی ایک پولیس پارٹی نے کاروائی کے دوران مغل محلہ میں لاؤڈ دفتر کے نزدیک قمار بازوں کے اڈے پر چھاپا مار کر 5 قمار بازوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران مذکورہ قمار بازوں کے پاس سے داو پر لگائی گئی 19 ہزار کی نقد رقم بھی ضبط کی گئی۔
گرفتار کئے گئے قمار بازوں کی شاخت چودھری باغ رعناواری کے غلام رسول ملیار، کرالہ یار رعناواری کے ہلال احمد چولا، گلشن کالونی ڈل کے رہنے والے معراج سلطان، جبکہ سعد پورہ کھجپورہ کے رہنے والے گزار بٹ کے علاوہ خان محلہ چھان پورہ سرینگر کے عاصف بٹ کے بطور ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پھانسی کے لیے تیار'
تمام قمار بازوں کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن رعناواری منتقل کیا گیا اور اس حوالے سے پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 49/2020 درج کر کے کیس کے متعلق مزید تفتیش شروع کی ہے۔
وادی کے دیگر اضلاع میں بھی پولیس سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے اور معاشرے میں پنپ رہے بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئی ہے۔