ETV Bharat / bharat

کیرالہ میں موسلادھار بارش کا امکان، 5 اضلاع میں ریڈ الرٹ، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان - KERALA RAIN

محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں شدید بارش کے حوالے سے پانچ اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔

کیرالہ میں موسلادھار بارش کا امکان، 5 اضلاع میں ریڈ الرٹ، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
کیرالہ میں موسلادھار بارش کا امکان، 5 اضلاع میں ریڈ الرٹ، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2024, 3:35 PM IST

ترواننت پورم: کیرالہ میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ریاست کے پانچ اضلاع کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تعطیل کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں بشمول آنگن واڑیوں، اسکولوں، ٹیوشن سینٹروں اور کوٹائم، اڈوکی، وا ئیناڈ، پٹھانمتھیٹا اور کننور اضلاع میں پیشہ ورانہ کالجوں پر ہوگا۔ تاہم شیڈول امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

موسم کی پیشن گوئی کے مطابق ترواننت پورم اور کولم کے علاوہ تمام اضلاع میں تیز بارش کا امکان ہے۔ ملاپورم، کوزی کوڈ، کنور اور وایناڈ اضلاع کے لیے آج ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اڈوکی، ایرناکولم، تھریسور، پلکاڈ اور کاسرگوڈ اضلاع میں اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح، آئی ایم ڈی نے پٹھانمتھیٹا، الاپپوزا اور کوٹائم کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

چیف منسٹر پنارائی وجین نے لوگوں سے کہا کہ وہ شدید بارش کے پیش نظر انتہائی احتیاط برتیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کم وقت میں ہونے والی شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔ شہری اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے شکار علاقوں میں رہنے والے لوگوں خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں جہاں شدید بارش ہوتی ہے، انہیں دن کے وقت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ پہلے سےمحفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ چونکہ مختلف ساحلوں کے ساتھ سمندری کٹاؤ میں شدت آنے کی توقع ہے، اس لیے رہائشیوں کو الرٹ رہنے اور ضرورت پڑنے پر پناہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ریڈ اور اورنج الرٹ کے تحت اضلاع میں پہلے سے ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ متعلقہ ریونیو اور مقامی حکام کو اپنے علاقوں میں امدادی کیمپوں کے لیے شناخت کی گئی عمارتوں کے بارے میں مطلع کریں اور ان پناہ گاہوں تک پہنچنے کے لیے محفوظ ترین راستوں کے بارے میں جانیں۔

مزید پڑھیں:

کنٹرول روم: تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں۔ وہ تحصیل اور ضلعی سطح پر خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں ٹول فری نمبر 1077 یا 1070 پر رابطہ کر کے مدد لی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.