ETV Bharat / sports

فٹبال میچ کے دوران شائقین کے درمیان پرتشدد تصادم، 100 سے زائد افراد ہلاک

فٹبال میچ کے دوران شائقین کے درمیان تصادم میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

فٹبال میچ کے دوران شائقین کے درمیان پرتشدد تصادم، 100 سے زائد افراد ہلاک
فٹبال میچ کے دوران شائقین کے درمیان پرتشدد تصادم، 100 سے زائد افراد ہلاک ((ANI PHOTO))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2024, 1:11 PM IST

نئی دہلی: افریقی ملک گنی میں فٹبال میچ کے دوران شائقین کے درمیان تصادم میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ کئی بین الاقوامی میڈیا رپورٹس نے یہ انکشاف کیا ہے۔ اس تشدد کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ویڈیو میں میچ کے باہر سڑک پر افراتفری کا ماحول دکھائی دے رہا ہے اور کئی لاشیں زمین پر پڑی ہیں۔

میچ میں ایک طرف افراتفری مچی تو دوسری طرف ہزاروں شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ کچھ نے تھانے کو آگ لگا دی۔ ان پرتشدد جھڑپوں میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی شدید زخمی ہوئے۔ جگہ جگہ لاشیں بکھری پڑی تھیں اور صورتحال مزید الجھ گئی تھی۔ اس سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ زیب خان کی طوفانی سنچری، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا

100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ، "اسپتال میں جہاں تک نظر جاتی ہے لاشیں پڑی ہیں۔" مردہ خانہ بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.