پی ایچ ڈی اسکالروں کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے اسسٹنٹ اسامیوں کے لیے دیے گئے امتحان کو دوربارہ دینے کے لیے سرکار کی طرف سے اعلان کیا گیا اسی فیصلے کے خلاف احتجاج ہے۔
اس دوران ڈاکٹر شازیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم نے ایک سال محنت کی ہے جس کو سرکار ضائع کرنے پر تلی ہے جبکہ نتائج سامنے لانے کے بجائے ہمیں دوبارہ امتحان دینے کو کہا جاتا ہے جو سراسر نا انصافی ہے، ہم اس کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ امتحان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ سے لیے گیے امتحان کی نتائج نکالنے کی اپیل کی۔