ETV Bharat / state

Article 370 Abrogation Anniversary' ہمیں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف ریلی کرنے کی اجازت دی جائے'، پی ڈی پی

پانچ اگست سنہ 2019 میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمان میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بِل کو پیش کیا تھا جسے ممبران کی اکثریت نے منظوری دی تھی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر ریاست کو دو یونین ٹریٹریز، جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا تھا۔

pdp-seeks-permission-for-anti-article-370-abrogation-rally-in-srinagar

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 3:39 PM IST

میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف ریلی کرنے کی اجازت دی جائے'، پی ڈی پی

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے دفعہ 370 کی منسوخی کی پانچویں برس پر جموں کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کی ہے کہ ان کو 5 اگست کو سرینگر میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف ریلی اور اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔اس ضمن میں پارٹی نے ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد کو تحریرا لکھا ہے کہ پانچ اگست کو ان کو لالچوک کے شیر کشمیر پارک میں ریلی منعقد کرنی کی اجازت دی جائے۔

پی ڈی پی کے لیڈر اقبال ترمبو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کی حمایت میں بی جے پی سرینگر میں ریلی اور دیگر تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے جو ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
اقبال ترمبو نے بتایا کہ اگر بی جے پی کو دفعہ 370 کی منسوخی پر جشن منانے کی اجازت دی گئی ہے تو ان کو بھی امید ہے کہ سرینگر انتظامیہ پی ڈی پی کو بھی اسی روز اس معاملے پر اپنی رائے ظاہر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Article 370 Hearing آرٹیکل370 معاملہ، عدالتیں کئی بار گھڑی کی سوئی پیچھے کی طرف گھما چکی ہیں، ایڈوکیٹ ریاض خاور

یاد رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کا پانچویں برس 5 اگست 2023 کو ہے جس روز بی جے پی نے سرینگر میں جشن منانے کے پروگرام رکھے ہے۔یہ دفعہ 5 اگست 2019 کو منسوخ کیا گیا تھا اور سابق ریاست جموں کشمیر کو دو یونین ٹریٹریز میں تبدیل کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست سے ایک روز قبل وادی کے تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو جیل بھیج دیا گیا یا نظر بند کیا گیا جبکہ کشمیر میں کئی ماہ تک کرفیو نافذ رہا۔ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد میں تعیناتی رہی اور انٹرنیٹ سمیت فون سروس کو کئی ماہ تک معطل کر دیا گیا تھا
اقبال ترمبو نے کہا کہ جو دوسری ہم خیال سیاسی جماعتیں ہیں ان کو بھی پانچ اگست کو پی ڈی پی کے ساتھ مل کر اس معاملے پر اپنے خیالات رکھنے چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.