سرینگر:پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے قدرتی وسائل کا بے جا استعمال کر کے اپنے منظور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے ایکس پر لکھا کہ "جموں و کشمیر کے آبی وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے کے بعد، حکومت ہند نے جموں کشمیر کے لیتھیم کے ذخائر پر نظریں جما دی ہیں۔ جب کہ ریاست کی طرف سے پیدا کی جانے والی بجلی دوسروں کو فراہم کی جاتی ہے (مفت میں بھی)، ہم خود اندھیرا برداشت کررہے ہیں۔ اب ان لیتھیم کے ذخائر سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ اور بی جے پی کے منظور نظر سرمایہ داروں کو تحفہ میں دیا جائے گا،"۔ محبوبہ مفتی نے مزید لکھا کہ "ہمیں جموں و کشمیر کو ملنے والے حصے پر جوابدہ ہونا چاہئے،"
-
After taking over J&Ks water resources & minerals, GOI has set its eyes on Jammu’s lithium reserves. While the electricity generated by the state is supplied to others( even for free), we ourselves suffer in darkness. Now these lithium reserves will be exploited & gifted to BJPs… https://t.co/cj4v5JlUL9
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">After taking over J&Ks water resources & minerals, GOI has set its eyes on Jammu’s lithium reserves. While the electricity generated by the state is supplied to others( even for free), we ourselves suffer in darkness. Now these lithium reserves will be exploited & gifted to BJPs… https://t.co/cj4v5JlUL9
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 26, 2023After taking over J&Ks water resources & minerals, GOI has set its eyes on Jammu’s lithium reserves. While the electricity generated by the state is supplied to others( even for free), we ourselves suffer in darkness. Now these lithium reserves will be exploited & gifted to BJPs… https://t.co/cj4v5JlUL9
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) September 26, 2023
اس پر ایک بیان دیتے ہوئے جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے آبی وسائل اور معدنیات پر حکومت ہند کے قبضے کے بعد، اب توجہ خطے میں موجود لیتھیم کے وسیع ذخائر کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ "لیتھیم، جدید بیٹریوں میں ایک اہم جزو، صاف اور پائیدار توانائی کے حل کی طرف منتقلی میں بہت زیادہ عالمی اہمیت کا حامل ہے ۔ جیسے جیسے دنیا تیزی سے الیکٹرک گاڑیوں، قابل تجدید توانائی کے ذخیرہ کرنے اور پورٹیبل الیکٹرانک آلات کو اپنا رہی ہے، لیتھیم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق جموں و کشمیر میں لیتھیم کے خاطر خواہ ذخائر ہیں جو اس بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے میں اہم ہیں۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ " یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی دوسرے خطوں کو فراہم کی جاتی رہی ہے، بعض اوقات مفت بھی فراہم کی جاتی ہے، جموں و کشمیر کے لوگ اکثر بجلی کی ناکافی سپلائی کی وجہ سے خود کو تاریکی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "اب، لیتھیم کے ان ذخائر کے بے جا استعمال کے ساتھ، یہ خدشات ہیں کہ، ممکن ہے کہ اس کے فوائد مقامی آبادی تک مناسب طریقے سے نہ پہنچ سکیں،"
یہ بھی پڑھیں:کشمیری صحافیوں کو خاموش کیا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی
مفتی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جموں کشمیر میں لیتھیم کے ذخائر کا استحصال کیا جائے گا اور حکمران بی جے پی سے وابستہ مخصوص سرمایہ داروں کو پیش کیا جائے گا۔اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان وسائل سے حاصل ہونے والی دولت میں ان کے منصفانہ حصہ سے ممکنہ طور پر محروم کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ "لیتھیم عالمی سطح پراہمیت رکھا ہے، اور جموں و کشمیر کے ذخائر نہ صرف ہمارے خطے کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان وسائل سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں نہ کہ صرف چند مخصوص کوـ
سب سے زیادہ لیتھیم کے ذخائر رکھنے والے ممالک اور ریاستیں آسٹریلیا، چلی اور چین نے وسائل کے ذمہ دارانہ انتظام اور اپنے شہریوں کو فوائد کی شفاف تقسیم کی مثالیں قائم کی ہیں، مفتی نے اس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کو جموں و کشمیر کے لیتھیم کے ذخائر سے پیدا ہونے والی دولت کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا چاہیے۔ محبوبہ مفتی نے فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت، منصفانہ معاوضے اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کی فعال شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔