بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو آج ہی کے دن یعنی 5 جنوری 1948 کو کشمیر مسئلہ کو اقوام متحدہ میں لے کر گئے۔
اسی تناظر میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے عالمی برادری سے جموں و کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان نے سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ '5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کو ایک غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے حقِ خودارادیت کی ضمانت دی۔ ہم اس دن کو اقوام متحدہ اور اس کی رکن ریاستوں کو اہلِ کشمیر سے باندھے گئے اس ادھورےعہد کی یاد دہانی کے طور پر مناتے ہیں جس کا نبھایا جانا ابھی باقی ہے۔'
کشمیرمیں برفباری کا تیسرا دن، معمولات زندگی مفلوج
واضح رہے کہ سنہ 1948 میں جموں و کشمیر میں قبائلیوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد جموں و کشمیر کے اس وقت کے حکمراں راجہ مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کیا اور ملک کے پہلے وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گئے جس کے بعد اقوام متحدہ نے کشمیر کے متعلق 17 قراردادیں منظور کیں۔ اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرانے کی کوششیں بھی کیں۔