جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے نظر بند سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے جس میں وہ انتہائی الگ انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

تصویر میں عمرعبداللہ کے چہرے پر بڑی داڑھی دکھائی دے رہی ہے، نظر بند ہونے کے بعد سے یہ عمر عبداللہ کی پہلی تصویر ہے۔
کچھ صارفین عمرعبداللہ کے اس نئے انداز کی سراہنا کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے کمنٹ کیا کہ وہ دوبارہ انہیں کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وادی سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت جموں و کشمیر کے تمام بڑی سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔