جموں و کشمیر انتظامیہ نے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہاں کو ان ملازمین کی تفیصلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے جن کی عمر 48 برس ہے یا جنہوں نے 22 برس کی ملازمت کی حد مکمل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے سات ہزار ملازمین ہیں جنہیں مرحلہ وار اور کارکردگی کی بنیاد پر وقت سے پہلے ہی نوکری سے سبکدوش کیا جائے گا۔ اس ضمن میں محکمہ جل شکتی کے چیف انجنئیر کے علاوہ دیگر محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ملازمین کی تفصیل فراہم کریں جو کہ اپنی 22 برس کی ملازمت مکمل کر چکے ہوں۔
خیال رہے جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی والی انتظامیہ نے گزشتہ برس 22 اکتوبر کو ایس او 324 کے تحت ایک حکمنامہ جاری کیا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کو سبکدوش کیا جائے گا جن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہوگی۔
سرکاری محکمہ جات میں 48 برس کی عمر کے ملازمین سے متعلق اقدام کے طور گزشتہ ماہ مختلف محکموں کے انتظامی سیکریٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمہ میں تسلیم شدہ انجمنوں اور ملازم یونینوں کی تفصیلات بھی دیں۔ جن میں ان انجمنوں اور یونینوں کے عہدیدارن کے ناموں کے ساتھ ان کے فون نمبرات کے علاوہ دیگر تفاصیل بھی موجود ہوں۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کی جانب سے ممکنہ احتجاج یا اس کام میں رخنہ ڈالنے کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ ایسے اقدامات اٹھانے جارہا ہے تاکہ ملازم لیڈر شپ کو قابو میں کیا جاسکے۔
بائیس برس ملازمت کر چکے ملازمین کی تفصیلات طلب - ای ٹی وی بھارت
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی والی انتظامیہ نے گزشتہ برس 22 اکتوبر کو ایس او 324 کے تحت ایک حکمنامہ جاری کیا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کو سبکدوش کیا جائے گا جن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہوگی۔