اس موقع پر چیمبر کے ممبر مشتاق چایا کا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہاتھوں چیک سونپنے سے وہ مطمئن ہیں کہ یہ پیسہ صحیح جگہ اور ضرورت مندوں تک پہنچے گا، کیونکہ اب ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاج و معالجہ کی غرض سے ان بیماروں کی بھی مدد کی جارہی ہے جو کسی مہلک مرض میں مبتلا ہیں، جس کی مدد کے لیے آگے آنا ممبران اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
وہیں موجود پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس کے ممبران کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے عالمی گیری وبا کروناوائرس کے بیچ یہ ضرورت کے لحاظ سے ایک چھوٹی سی پہل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 5 لاکھ سے زائد رقم دینے چاہتے تھے لیکن گزشتہ 5اگست سےکاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہینے سے چیمبر کے ممبران زیادہ رقم جٹا نہیں پائے۔
اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے چیمبر کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے تئیں ہمدردی کا یہ ایک بہترین جزبہ ہے اور اسی جزبے کو ملحوظ رکھکر اسطاعت رکھنے والوں کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر آگے آنے کی ضرورت ہے، تاکہ ان افراد کی داد رسی کی جائے جو اس وقت تعاون کے طلب گار ہیں