مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( این آئی ٹی) کے انوویشن انکیوبیشن اینڈ انٹرپینیورشپ ڈیولپمنٹ سینٹر (آئی آئی ای ڈی سی) نے خطے میں انوویشن کو فروغ دینے اور انویٹر کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 5- ایکسس مشین درآمد کی ہے۔
آئی آئی ای ڈی سی کے سربراہ پروفیسر سعد پرویز کا کہنا ہے کہ ' وادی میں انوویشن کو فروغ دینے کے لیے ہمارے مرکز نے 4.5 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ مشین جرمنی سے منگوائی ہے اس وقت اس مشین کو نصب کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ گورنر کا سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کا دورہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جب بھی کسی چیز میں جدیدیت لانی ہوتی ہے تو نئی قسم کی ٹکنالوجی کی ضرورت ہوتی ہی۔ پہلے اننو ویٹرز کو یہ پرزے بیرون ممالک سے درآمد کرنے پڑتے تھے تاہم اب اس مشین کے آنے سے کافی مدد ملے گی۔