سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے آج مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے ضلع کپواڑہ کے کنن پوش پورہ میں فوج کے ذریعے اٹھائے جانے کے بعد لاپتہ ہوئے نوجوان عبدالرشید ڈار کی بازیادبی کیلئے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔Kupwara Missing Man From Army custody
انہوں نے وزیر موصوف سے کہا کہ مذکورہ نوجوانوں کے گھر والے اس وقت زبردست پریشان کُن صورتحال سے گزررہے ہیں اور ان بہت اپنے بیٹھے کی سلامتی کے بارے میں بہت سارے خدشات ہیں۔
انہوں نے وزیر موصوف سے کہا کہ 41 راشٹریہ رائفلز نے 15 دسمبر کو رشید کو اس کے گھر سے اٹھایا تھا لیکن اس کے بعد فورسز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ حراست سے فرار ہو گیا ہے جبکہ اس کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ اسے پوچھ گچھ کے لئے لے جایا جا رہا ہے۔
لاپتہ ہونے کے بارے میں فوج کا موقف ناقابل یقن اور اہل خانہ سے مطابقت نہیں رکھتا جنہیں یقین نہیں ہے کہ رشید کیمپ سے فرار ہوسکتا تھا جہاں سینکڑوں فورسز اہلکار تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں: Kupwara Man Missing From Custody کپواڑہ نوجوان کی فوجی حراست میں گمشدگی پر سرینگر میں احتجاج
مسعودی نے کہا کہ رشید کا لاپتہ ہونا ایک حراستی گمشدگی کا معاملہ ہے اور وہ اس کی بازیابی کیلئے ذاتی مداخلت کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے نہ صرف رشید کے اہل خانہ بلکہ پورا علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا ہے۔NC seeks Defence Minister's intervention in missing Kunan Poshpora youth
(یو این آئی)