ETV Bharat / state

کورونا وائرس: وقت سے قبل ہی پھول بھی مرجھانے لگے - kashmir

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں کارخانے اور تجارتی مراکز مقفل ہیں، عوام گھروں تک محدود ہوگئے وہیں پھول اور پودے بھی لاک ڈائون کے قہر سے مثتثنیٰ نہیں ہیں۔

flowers
کورونا وائرس: وقت سے قبل ہی پھول بھی مرجھانے لگے
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 8:33 PM IST

سرینگر کے آلوچی باغ کے رہنے والے نوجوان محمد وسیم پھولوں کے پودے بیچنے کا کاروبا کرتے ہیں اور موسم بہار کی آمد کےساتھ ہی پھولوں کے پودے اگانے کے شوقین لوگ اس گل فروش کے باغ میں قطاروں میں کھڑے مختلف اقسام کے پھول اور پودے حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں تک انتظار کرتے تھے۔

خریداروں کی بھیڑ سے وسیم کے کاروبار میں چار چاند لگتے تھے اور ان پھولوں سے لوگوں کے باغیچوں کی رونق بھی دوبالہ ہوتی تھی۔

کورونا وائرس: وقت سے قبل ہی پھول بھی مرجھانے لگے

تاہم رواں سیزن میں لاک ڈاؤن سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں اور وسیم کے باغ میں پھولوں کے قریب دو سو اقسام کے پودے موجود ہیں مگر انہیں خریدنے والا کوئی نہیں۔

وسیم کا خوبصورت باغیچہ خریداروں کے بغیر بے نور اور بے رونق نظر آ رہا ہے۔

وسیم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عام حالات میں خریداروں کی بھیڑ اتنی زیادہ ہوتی تھی کہ اسے چائے پینے تک کی فرصت نہیں ملتی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے اِکا دُکا خریدات ہی ان سے پھول خریدے آتے ہیں۔

بہار کا موسم تقریبا آخری مرحلے میں ہے اور پھولوں کے شباب کا وقت بھی قلیل ہوتا ہے۔ اس بچے کچے وقت میں بھی اگر یہ نونہال پھول استعمال میں نہیں لائے گئے تو یہ کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.