ضلع سرینگر کے بادام واری علاقے میں اتوار کی شام درجنوں نوجوانوں نے میوزک ٹیم پر حملہ کر دیا- بادام واری سرینگر میں محکمہ سیاحت کی جانب سے موسیقی کی ایک محفل کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں متعدد موسیقار و گلوکار حصہ لے رہے تھے-
تقریب کے دوران تفریح کی یہ محفل اس وقت اچانک افرا تفری میں تبدیل ہوگئی جب متعدد نامعلوم نوجوانوں نے میوزک ٹیم پر حملہ کر دیا۔ جس سے سنسنی پھیل گئی اور تقریب میں موجود لوگوں میں وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا - اس دوران مذکورہ نوجوانوں نے اسٹیج پر توڑ پھوڑ بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے
ریاستی درجہ کے ساتھ ساتھ خصوصی حیثیت بھی بحال کی جائے: محبوبہ مفتی
شاہدین کے مطابق حملے کے وقت مشہور کشمیری گلوکارہ شازیہ بشیر اسٹیج پر موسیقی کا مظاہرہ کر رہیں تھیں تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ وہیں، پولیس نے معاملے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔