ETV Bharat / state

Farooq Abdullah Meets Azam Khan: فاروق عبداللہ نے اعظم خان کی عیادت کی

اتر پردیش کے قدآور سیاسی رہنما کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد رات کے دوران دلی کے گنگا رام ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ MP Farooq Abdullah Visits Ailing Azam Khan In Delhi Hospital

farooque
عبداللہ
author img

By

Published : May 30, 2022, 6:24 PM IST

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ Farooq abdullah نے دلی کے ایک ہسپتال میں سماجوادی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی محمد اعظم خان کی عیادت کی۔ نیشنل کانفرنس نے دونوں رہنماؤں کی ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ جس میں اعظم خان Azam khan ہستال میں پہنے جانے والے مخصوص لباس میں نظر آرہے ہیں۔

اعظم خان کو حالیہ دنوں میں کم از کم دو برس کی قید کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایات پر رہا کیا گیا لیکن رہائی کے بعد انہیں صحت کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سنیچر کی رات انہوں نے سینے میں دباؤ کی شکایت کی جس کے بعد انہیں گنگا رام ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مسلمانوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ اعظم خان نے رکن پارلیمان کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد جیل سے ہی اتر پردیش اسمبلی کے لیے انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی لیکن سماجوادی پارٹی انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کرسکی جس کی وجہ سے یہ ریاست دوبارہ بی جے پی کے اقتدار میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

UPSC Civil Services 2021: یو پی ایس سی امتحان میں کل بائیس مسلم امیدوار کامیاب

بتایا جاتا ہے کہ اعظم خان اپنے تئیں پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی سرد مہری پر بھی دلبرداشتہ ہیں۔ جیل سے رہائی کے بعد اعظم خان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے خلاف محاذ آرائی ایک بہت بڑا چیلنج ہے اوراس کے لیے اتنی ہی بڑی قربانی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا امتحان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.