ETV Bharat / state

Migratory Birds Leaving Kashmir: موسمی حالات کے پیش نظر پرندے کشمیر چھوڑنے پر مجبور - ETV BHARAT URDU

کشمیر سے مہاجر پرندوں نے وادی کے آبی علاقوں سے واپس اپنے گھر لوٹنا شروع کردیا ہے۔ وہیں حکام کا دعویٰ ہے کہ امسال اب تک تقریباً 10 لاکھ نقل مکانی کرنے والے پرندوں نے وادی کا دورہ کیا ہے۔migratory birds leaving kashmir

موسمی حالات کے پیش نظرپرندے کشمیرچھوڑنے پرمجبور

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 10:04 PM IST

وائلڈ لائف وارڈن، ویٹ لینڈز، افشاں دیوان نے فون پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گرم موسمی حالات اور موسمی بارش میں کمی کے بعد مہاجر پرندوں کو اس سال کے اوائل میں جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ Migratory Birds Leaving kashmir

موسمی حالات کے پیش نظرپرندے کشمیرچھوڑنے پرمجبور
اُن کا کہنا تھا کہ "ہم نے سالانہ مردم شماری مکمل کر لی ہے، لیکن حتمی رپورٹ ابھی تک مرتب نہیں ہوئی ہے۔ موٹے اعداد و شمار کے مطابق امسال اب تک تقریباً 10 لاکھ نقل مکانی کرنے والے پرندوں نے کشمیر کا دورہ کیا۔ جب کہ گزشتہ برس 11 لاکھ سے زیادہ نقل مکانی کرنے والے پرندے ریکارڈ کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں موسمی بدلتے حالات نے ان پرندوں کو وادی چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ان میں سے زیادہ تر پرندے کشمیر سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہوں پر منتقل ہو رہے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ "مردم شماری کے دوران، کچھ قسموں کو ریکارڈ نہیں کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال سردیاں زیادہ گرم اور خشک تھیں۔"انہوں نے کہا کہ اس سال میرگنڈ ویٹ لینڈ میں تقریباً 4 لاکھ نقل مکانی کرنے والے پرندے ریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد ہوکرسر ویٹ لینڈ میں 3.5 لاکھ، ڈل جھیل میں 1 لاکھ سے زیادہ، پامپور ویٹ لینڈ میں 80 لاکھ۔ دیوان نے مزید بتایا کہ پچھلے سال انہوں نے 15 فروری سے مردم شماری شروع کی تھی جب کہ اس سال گرم موسم کی وجہ سے پہلے ہی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کچھ نئی نسلیں دیکھی گئی ہیں۔ ان کے ارد گرد 10-20 نئی نسلیں، خاص طور پر ہووپر سوان اور واڈرز بھی دیکھی گئیں۔ ان آبی پرندوں میں سے ڈیموسیل کرین تاریخ میں پہلی بار کشمیر آئی ہے۔

مزید پڑھیں:Manasbal Lake Cleaning: گاندربل کے جھیل مانسبل میں صفائی کا کام جاری

وسطی ایشیائی فلائی وے زون کا کشمیر خطہ زمانوں سے سردیوں کے دوران مختلف نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا گھر رہا ہے۔

ہر سال سائبیریا، چین، وسطی ایشیا، مشرقی یورپ اور دیگر ناخوشگوار علاقوں سے ہجرت کرنے والے پرندے کشمیر آتے ہیں۔ تاہم، عارضی پرندوں کی کشمیر آمد ستمبر اور اکتوبر کے دوران ہوتی ہے اور پھر وہ فروری کے آس پاس واپسی كا آغاز کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.