ETV Bharat / state

Predicts Snowfall in Kashmir کشمیر میں بارش، برفباری کی پیشگوئی

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 6:34 PM IST

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ا
ا

سرینگر: جموں و کشمیر میں آنے والے دنوں میں موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں 5 اور 6 نومبر کو بارش اور برف باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو بعض علاقوں میں موسم زیادہ خراب ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ 4 نومبر سے ہی موسم میں تبدیلی آنے کی توقع ہے۔ Kashmir Snowfall

موسم میں تبدیلی کے باعث مغل روڈ، سرینگر -جموں شاہراہ اور سرینگر - لیہہ شاہراہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں جس کے باعث ان شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہونے کا امکان ہے۔ Rains snow in kashmir

ادھر، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ کشمیر کے بیشتر حصوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری کم ہے۔ دارالحکومت سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 18.5 جبکہ گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ Night Temperature in Kashmir

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں برف و باراں

دن بھر صاف موسم کے ساتھ جموں میں گزشتہ رات کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں بانہال میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 7.2، بٹوٹ میں 9.0، کٹرا میں 15.5، بھدرواہ میں 5.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ جموں و کشمیر میں جمعرات شام تک موسم صاف رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.