ETV Bharat / state

کشمیر میں تازہ برفباری اور بارش کے بعد سردی میں اضافہ - قصبہ قاضی گنڈ

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 22 اکتوبر تک موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں تازہ برف وباراں کے بعد سردی میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 3:04 PM IST

وادی کشمیر میں حالیہ دنوں ہوئی برفباری اور بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے کم سے کم درجہ حرارت سے تقریباً 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت کم سے کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تقریباً 1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشہ شب کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تقریباً 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ پہلگام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تقریباً 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے کم سے کم درجہ حرارت سے تقریباً 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر: کئی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 22 اکتوبر تک مجموعی طور پر موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر وادی میں منگل کے روز موسم خشک مگر مطلع ابر آلود ہے تاہم آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کئی کامیاب کوششیں کیں۔

مزیر پڑھیں: سرینگر: خواتین سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم

برفباری اور بارش سے سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم لباس زیب تن کرنا شروع کر دیا ہے۔

وادی کے بالائی علاقوں میں لوگوں نے روایتی لباس ’پھیرن‘ پہننا اور گرمی کے لیے روایتی ’کانگڑی‘ کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بھی دفاتر اور دکانوں میں گرمی کے لئے الیکٹرک آلات کا استعمال شروع ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.