ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس سنگین رخ اختیار کررہا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر جہاں جموں و کشمیر انتظامیہ نے 11 اضلاع میں جمعرات شام کے 7 بجے سے لے کر پیر کی صبح 7 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہیں اب ایک اہم پیش رفت کے تحت وقف بورڈ کے سی ای وی نے وقف کے زیر نگرانی تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ مساجد میں محدود نمازیوں کے ساتھ ہی اجتماعی پنجگانہ نمازوں کا اہتمام کریں۔
وقف بورڈ کے سی ای او مفتی فرید الدین نے کہا کہ مساجد یا مزاروں کو بند کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔ البتہ کرونا وائرس کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر تمام علماء اور ائمہ مساجد سے کہا گیا کہ وہ مساجد، خانقاہوں اور درگاہوں میں محدود تعداد میں ہی نماز پنجگانہ پڑھنے کو یقینی بنائیں۔
وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات اور دفعہ 144 کو ملحوظ رکھ کر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں ہی نماز ادا کریں تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
وقف بورڈ سی ای وی نے کہا کہ وادی کشمیر میں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں کورونا کے مثبت معاملات درج کئے جارہے ہیں جو کہ ایک خطرناک صورتحال کا عندیہ دے رہا۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ انتظامیہ کو تعاون پیش کیا جائے اور کووڈ 19 کے تمام رہنما خطوط پر عمل پیرا ہو کر قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔
'محدود تعداد میں ہی مساجد میں پنجگانہ نمازوں کا اہتمام کیا جائے' - Jammu kashmir
وقف بورڈ کے سی ای وی نے وقف کے زیر نگرانی تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ مساجد میں محدود نمازیوں کے ساتھ ہی اجتماعی پنجگانہ نمازوں کا اہتمام کریں۔