ETV Bharat / state

Jio 5G services in JK لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں اور سری نگر میں جیو ٹرو 5جی کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 7:46 PM IST

جموں و کشمیر میں بھی جیو ٹرو5 جی پہنچ گیا ہے۔ منوج سنہا نے ایک تقریب کے دوران جیو ٹرو 5جی خدمات کا آغاز کیا۔ جموں و کشمیر کے علاوہ 12 ریاستوں کے 25 دیگر شہر بھی جیو کے ٹرو 5جی نیٹ ورک میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس اضافے کے ساتھ یہ سروس اب 304 شہروں تک پہنچ گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ریلائنس جیو کی ٹرو5جی سروس اب جموں اور سری نگر تک بھی پہنچ گئی ہے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون، جموں میں منعقدہ ایک تقریب میں جیو کی ٹرو 5جی خدمات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا، 'مجھے جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جیو کی ٹرو 5 جی خدمات شروع کرنے پر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ 5G جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا اور ہمارے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔

جموں و کشمیر کو جیو کا ٹرو 5جی نیٹ ورک کی شکل میں بہترین ٹیلی کام نیٹ ورک مل رہا ہے۔ یہ سیاحت، ای گورننس، زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، آئی ٹی اور ایس ایم ای کاروبار کے شعبوں میں ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرے گا۔ 5جی شہریوں اور حکومت کو حقیقی وقت میں مربوط کرے گا اور آخری صارف تک سرکاری اسکیموں کی فراہمی میں مدد کرے گا۔حکومت کے ڈیجیٹل جموں و کشمیر مشن کی توجہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، ای گورننس، زراعت، سماجی بہبود، نوجوانوں، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال پر ہے۔ یونین ٹیریٹری میں جیو 5جی خدمات کی آمد سے ان اقدامات کو بڑا فروغ ملے گا۔ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دو شہروں کے علاوہ 12 ریاستوں کے 25 دیگر شہر بھی جیو کے ٹرو 5جی نیٹ ورک میں شامل ہو گئے ہیں۔ کل 27 نئے شہروں کے اضافے کے ساتھ جیو کا ٹرو 5جی اب 304 شہروں تک پہنچ گیا ہے۔

جموں اور سری نگر کے علاوہ، دوسرے شہر جو جیو کے ٹرو 5جی کے ذریعے منسلک ہو نے والے شہروں میں آندھرا پردیش میں انکاپلے اور مچلی پٹنم، بہار میں اررا، بیگوسرائے، بہار شریف، دربھنگا اور پورنیا، چھتیس گڑھ میں جگدل پور، گجرات میں واپی، بڈی-بروتی والا-نلاگڑھ۔ ہماچل پردیش، جھارکھنڈ میں کترا، کرناٹک میں کولار، مہاراشٹر میں بیڈ، چکن، دھولے، جالنا اور مالیگاؤں، تمل ناڈو میں ترونیل ویلی، اتر پردیش میں بارہ بنکی، اتراکھنڈ میں مسوری، بردھمان، برہم پور، انگلش بازار، ہبرا اور مغربی بنگال میں کھڑگپور کے نام شامل ہیں۔لانچ ایونٹ میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں میں عمیق ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز کی نمائش کی گئی۔ اے آر ۔ وی آر ڈیوائس جیو گلاسکی ایک جھلک بھی دیکھی گئی۔

نئے شہروں میں جی ٹرو 5جی خدمات کے لانچ کے موقع پر جیو کے ترجمان نے کہا، "ہم جموں اور سری نگر میںجیو ٹرو 5G کو لانچ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ دسمبر 2023 تک، جیو ٹرو 5جی جموں و کشمیر کے ہر شہر کا احاطہ کرے گا۔ یہ حکومت کی ترجیحات کے تئیں جیو کی وابستگی کا ثبوت ہے۔جیو نے جموں و کشمیر میں 36,000 سے زیادہ لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کیا ہے۔ یہ لانچ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہم جموں و کشمیر کو ڈیجیٹل بنانے کی ہماری کوششوں میں مسلسل تعاون کے لیے حکومت کے شکر گزار ہیں۔
28 فروری 2023 سے، جیو صارفین کو ان 27 شہروں میں ویلکم آفر کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو کردہ جیو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 جی بی پی ایس+ سپیڈ اور ان لمیٹڈ ڈیٹا ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Akash Ambani On 5G زندگی جینے کا انداز بدل دے گا 5جی، آکاش امبانی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.