ETV Bharat / state

LCMA Demolition Drive نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 5:18 PM IST

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس کئی علاقوں میں غیر قانونی تعمیر کیے گئے کنکریٹ ڈھانچے منہدم کیے ہیں۔ LCMA Demolition Drive in Srinagar

lcma-demolishes-several-illegal-constructions-around-dal-nigeen-lake
نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی

سرینگر: لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی انہدامی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے نگین اور ڈل جھیل کے آس پاس کئی علاقوں میں اُن ڈھانچوں کو مسمار کیا جو کہ غیر قانونی اور بنا کسی اجازت نامے کے تعمیر کیے گئے تھے۔ LCMA Demolition Drive in Srinagar

ایل سی ایم اے کی انفورسمنٹ ونگ نے خلاف ورزی افسر کی نگرانی میں سرینگر کے صدر بل، چیک صدر بل، دودھ محلہ، این ایف آر پازوال پورہ شالیمار،سعدہ کدل ،تیل بل اور دنیہ پورہ تیل بل میں کئی کنکریٹ تعمیری ڈھانچے منہدم کیے جبکہ مذکورہ علاقوں میں ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ کئی ٹین کے شیڈ اور دیگر غیر مجاز تعمیرات پر بھی انہدامی کارروائی عمل میں لائی۔Drive against unauthorized construction in Srinagar

انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو انہدامی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: LCMA Demolition Drive ایل سی ایم اے کی انہدامی کارروائی

لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدارن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی انجام دینے سے باز آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.