ETV Bharat / state

سی سی پی سی کی جانب سے قابل طلبہ کیلئے سو فیصد مفت کوچنگ - free coaching for eligible students

منتخب 50 امیدوار جو تحریری امتحان، حاضری اور کارکردگی میں سہر فہرست رہے ہوں گے، کو مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی اور فیس میں یہ چھوٹ سنٹرل کونسل کی مالی معاونت سے دی جارہی ہے۔

سی سی پی سی کی جانب سے قابل طلبہ کے لئے سو فیصد مفت کوچنگ

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 12:31 PM IST

کشمیر یونیورسٹی کے سنٹر فار کیرئیر پلاننگ اینڈ کونسلنگ (سی سی پی سی) سیول سروسز کے خواہشمند قابل امیدواروں کو امسال سو فیصد مفت کوچنگ فراہم کرے گا۔

سی سی پی سی کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد اسحاق نے کہا کہ سنٹر کا مقصد قابل بچوں کو بہترین کوچنگ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آئی اے ایس اور کے اے ایس امتحانات میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔

اگلے ماہ سے شروع ہونے والا یہ دس ماہ کا کورس ہمہ وقتی ہوگا، تاہم اس کوچنگ کے دوران بچوں کو رہائش کی سہولیات فراہم نہیں ہوں گی۔

پروفیسر محمد اسحاق نے کہا کہ یہ پروگرام آن لائن موڈ میں ہوگا تاہم اگر ضرورت پڑی تو پروگرام کو آن لائن بھی جاری رکھا جائے گا جو کہ کووڈ کی صورتحال پر منحصر ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ انٹرنیٹ بندشوں سے پانچ اگست کی تلخ یادیں تازہ

انہوں نے مزید کہا کہ تحریری امتحان کی بنا پر منتخب ہوئے امیدواروں سے 50 ہزار روپے کی ٹیوشن فیس وصول کی جائے گی۔ تاہم 50 منتخب امیدوار جو تحریری امتحان، حاضری اور کارکردگی میں سہر فہرست رہے ہوں گے، کو مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیس میں یہ چھوٹ سنٹرل کونسل کی مالی معاونت سے دی جارہی ہے۔

اس حوالے سے درخواست فارم سی سی پی سی کی ویب سائٹ ccpc.uok.edu.in سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.