ETV Bharat / state

شکایت موصول ہونے پر امتحان گاہ میں پرچہ ملتوی - امتحان ملتوی

کشمیر یونیورسٹی حکام نے پیر کو لیے جانے والے بی ایڈ امتحان کے پرچے وقت سے پہلے ہی تقسیم ہونے کی شکایت موصول ہونے پرامتحان ملتوی کردیا ہے۔

KU postpones today's B.Ed exam after complaints
شکایت موصول ہونے پر امتحان گاہ میں پرچہ ملتوی
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 12:36 AM IST

کشمیر یونیورسٹی حکام نے پیر کو لیے جانے والے بی ایڈ امتحانی پرچے کو ملتوی کر دیا یے، کیونکہ پرچے کے سوالات پہلے ہی تقسیم ہونے کی شکایت موصول ہونے کے بعد یونیورسٹی حکام کو امتحان شروع ہونے سے کچھ وقت قبل ہی امتحان ملتوی کرنا پڑا، جس کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ کو امتحانی مراکز سے بغیر امتحان دیے واپس گھر لوٹنا پڑا۔

اطلاع کے مطابق یونیورسٹی حکام کو پیر کو لیے جانے والے بی ایڈ پرچے سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی کہ امتحانی پرچہ گیس پیپر کی صورت میں پہلے ہی تقسیم ہوچکا ہے جس کے بعد معاملے کو سنجیدگی کو لیتے ہوئے متعلقہ حکام نے پرچے کو ملتوی کیا۔

کشمیر یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ملتوی کیے گئے پرچے کے امتحان سے متعلق اعلان الگ سے کیا جائے گا، ادھر اچانک امتحانی پرچہ ملتوی ہونے پر امیدواروں میں کافی غم وغصہ پایا گیا، کیونکہ وہ پہلے ہی امتحانی مراکز تک پہنچ چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی حکام کی غفلت شعاری کا نتیجہ ہے جس کا خمیازہ طلبا کو بگھتنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.