ETV Bharat / state

عیدالفطر کے موقع پر پنڈتوں کی کشمیری مسلمانوں کو مبارک باد

کشمیری پنڈت برادری نے کشمیری مسلمانوں کو عیدالفطر کے موقعے پر تبریک و تہنیت پیش کی ہے۔

author img

By

Published : May 25, 2020, 8:02 PM IST

Updated : May 25, 2020, 8:13 PM IST

عیدالفطر کے موقع پر پنڈتوں کا کشمیری مسلمانوں کو مبارک باد

کشمیری پنڈت برادری نے اس موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پنڈت مسلمان بھائی چارہ کے لئے دعاء بھی کی ہے۔

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اس حوالے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں کشمیری پنڈت برادری سے وابستہ درجنوں افراد نے کشمیری مسلمانوں کو عید کے اس موقعے پر انہیں مبارکباد پیش کیا۔

اس دوران انہوں نے اپنے اس پیغام میں انہیں گھروں کے اندر عید منانے کی صلاح دیتے ہوئے یہ دعائیں بھی دی کہ جلد وہ کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد اگلی عیدوں پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر عید منائیں گے۔

انہوں نے اس موقعے پر کشمیر اور کشمیری عوام کو دعائیں دیتے ہوئے یہاں امن و آشتی اور اتحاد و یگانگت کا بھی پیغام دیا۔

ادھر سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پیغام کا کشمیری عوام نے خیر مقدم کیا ہے اور اس کی کافی سراہنا کی ہے۔

اکثر سوشل میڈیا صارفین نے اس پیغام پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیری پنڈت کشمیری تہذیب و تمدن اور یہاں کی تاریخ کا ایک اہم جز ہیں جن کے بغیر کشمیر اور کشمیری لوگ ادھورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریت کا کشمیری پنڈتوں کے بغیر کوئی معنیٰ نہیں اور یہاں ہمیشہ کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ اور اتحاد رہنا چاہیے۔

Last Updated : May 25, 2020, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.