ETV Bharat / state

چیری فصل تیار لیکن کاشت کار پریشان

کشمیر فروٹ گروورس کم ڈیلرس یونین نے متوقع خطرات کو بھانپتے ہوئے محکمہ باغبانی کے پرنسپل سکریٹری کے نام ایک مکتوب میں اس اہم پھل کی نقل وحمل اور اس کی تجارت کو ممکن بنانے کے لئے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

kashmiri cherry growers facing problems due to covid-19 lockdown
چیری فصل تیار لیکن لاک ڈاون کے باعث کاشت کار پریشان
author img

By

Published : May 12, 2020, 12:06 AM IST

وادی کشمیر میں چیری فصل تیار ہے لیکن کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بازاروں کے ساتھ ساتھ فروٹ منڈیاں بھی بند ہونے کے پیش نظر اس کی کاشت کاری سے وابستہ کاشت کاروں پر ناقابل تلافی نقصان ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے۔

وادی میں چیری کے مختلف اقسام کی سالانہ پیداوار 13 سے 15 ہزار میٹرک ٹن ہے اور اس فروٹ فصل کا سیزن ماہ مئی کے وسط سے شروع ہوکر ماہ جو لائی کے وسط تک رہتا ہے۔ چیری کا شمار انتہائی حساس پھلوں میں ہوتا ہے۔

دریں اثنا کشمیر فروٹ گروورس کم ڈیلرس یونین نے متوقع خطرات کو بھانپتے ہوئے محکمہ باغبانی کے پرنسپل سکریٹری کے نام ایک مکتوب میں اس اہم پھل کی نقل وحمل اور اس کی تجارت کو ممکن بنانے کے لئے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں سے چیری فصل کو ملک کے مختلف شہروں جیسے ممبئی، کولکتہ، چنئی، حیدر آباد، احمد آباد، بنگلورو اور دلی سری نگر ہوائی اڈے سے براہ راست اور جموں یا امرتسر سے ریلوے کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔

متذکرہ یونین نے مکتوب میں کہا ہے: 'چیری فصل کا سیزن ماہ مئی کی وسط سے شروع ہوکر ماہ جولائی کے وسط تک ختم ہوتا ہے اور یہ فصل بہت ہی جلد خراب ہوجاتی ہے جس کے پیش نظر اس کے لئے ٹرانسپورٹ کے انتظامات جنگی بنیادوں پر کئے جانے چاہئے تاکہ یہ فصل خراب نہ ہوجائے'۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ چیری فصل کی پیکنگ کے لئے جہاں مواد و سامان دستیاب نہیں ہے وہیں جموں وکشمیر میں تمام سبزی و فروٹ منڈیاں بند ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی معطل ہے اس دوران اگر اس پھل کو درختوں سے اتارا گیا تو پھر کاشت کار اس کو کہاں لے جائیں گے۔

انہوں نے موصوف پرنسپل سکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر میڈیا کے ذریعے ایک ایڈوائزری جاری کریں کہ آیا کاشت کار اس فصل کو اتاریں گے یا نہیں۔

مکتوب میں حکومت سے اس پھل کی نقل و حمل اور اس کی پیکنگ کے لئے درکار سامان و مواد کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لئے فوری اور موثر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.