ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع - محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارشوں کا امکان ہے۔Kashmir weather Update

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع
کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 12:36 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس نے گرمی کی شدت کو توڑ کر لوگوں کو راحت پہنچائی۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارشوں کا امکان ہے۔Kashmir weather Update

انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ادھر گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔intermittent showers in Kashmir

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kashmir

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت12.8 ڈگری سینٹی گریڈ نریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں : Kashmir weather update: کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.