ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی 28 اپریل تک بند، 2 مئی تک امتحانات ملتوی

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 5:00 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی کے سبھی امتحانات کو 2 مئی تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کشمیر یونیورسٹی 28 اپریل تک بند، 2 مئی تک امتحانات ملتوی
کشمیر یونیورسٹی 28 اپریل تک بند، 2 مئی تک امتحانات ملتوی

ایک اہم میٹنگ میں آف لائن لیے جانے والے تمام پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کے امتحانات کو 2 مئی تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ کشمیر یونیورسٹی کے مرکزی کیمپپس کو بھی 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

پروفیسر نیلوفر خان کی زیر صدارت آن لائن یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں موجود صورتحال پر تفصیلی تبادلہ کے بعد یہ فیصلے لیا گیا۔ تاہم میٹنگ میں یہ طے پایا گیا کہ تمام شعبہ جات تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھنے کے پابند ہوں گے تاکہ طلبا کا وقت ضائع نہ ہو۔

میٹنگ میں ڈین اکیڈمکس، پروفیسر شبیر اے بٹ، ڈین کالجز پروفیسر جی ایم سنگمی، رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر، کنڑولر امتحانات پروفیسر ارشاد اے نوچو اور چیف پراکٹر پروفیسر شوکت اے ڈار کے علاوہ وائس چانسلر کے خصوصی سیکرٹری ڈاکٹر تنویر اے شاہ میٹنگ میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے چند شعبہ جات میں کام کرنے والے کئی ملازمین کا کووڈ ٹسٹ مثبت آنے کے بعد یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کو 23 اور 24 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، وہیں 23 اور 24 اپریل کے دوران میں ہونے والے سبھی امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.