وادی کشمیر میں لوگ کڑاکے کی سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ قاضی گنڈمیں منفی 8.3، پہلگام میں منفی 8.6 ،کوکرناگ میں منفی 8.4، اونتی پورہ میں منفی 11، اننت ناگ میں منفی 8.3، شوپیاں میں منفی 11، پلوامہ میں منفی 8.4 اور کولگام میں منفی 8.7 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
چار برس کی رہائی کے بعد سرجان برکاتی پھر سے حراست میں
وہیں کپواڑہ میں منفی 5 اعشاریہ 7، گلمرگ میں منفی 5.5 ، اور بانڈی پورہ میں منفی 4.8 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر وادی کشمیر کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہے۔