وادی کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی سے لیکر درمیانی درجے کی بارش درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے دو مارچ تک اسمان ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
سرینگر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا اور شبانہ درجہ حراست میں بھی بہتری دیکھنے کو ملی۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پہلکام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری رہا جبکہ 3.2 ملی میٹر بارش بھی درج کی گئی۔
معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی اور درجہ حرارت صفر رہا۔
سرینگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔