ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا نے ایک اور جان لے لی

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 6:56 PM IST

وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ کے ایک شخص کی شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں موت واقع ہونے کے ساتھ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی ہے۔

کورونا میں مبتلا ایک اور مریض کی موت
کورونا میں مبتلا ایک اور مریض کی موت

ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چوہدری نے بتایا کہ چاڈورہ کے ایک 70 سالہ شخص کو چودہ جون کو ہسپتال لایا گیا تھا اور اسی روز اس کی موت بھی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی نمونیا سے دوچار تھا اور اس کا پیر کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

قبل ازیں کپوارہ کے ہندوارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک 18 سالہ نوجوان کی پیر کی علی الصبح ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں موت واقع ہوئی تھی۔

موصوف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ کپوارہ کے ایک 18 سال نوجوان کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں 12 جون کو داخل کیا گیا تھا اس کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی اور پیر کی علی الصبح اس کی موت واقع ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوارہ سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ نوجوان جموں و کشمیر میں اب تک کورونا میں مبتلا ہوکر مرنے والوں میں سب سے کم عمر مریض ہے۔ قبل ازیں وائرس سے مرنے والوں میں کم عمر مریض لولاب علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 27 سالہ نوجوان تھا جس کی قریب دو ہفتے قبل اسی ہسپتال میں موت واقع ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوفی نمونیا میں بھی مبتلا تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت بھی آیا تھا۔

ان دو اموات کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی ہے جن میں سے 55 کا تعلق کشمیر سے تھا جبکہ باقی 7 کا تعلق جموں سے تھا۔

وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 15 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 11 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع کولگام میں آٹھ، اننت ناگ میں چھ، شوپیاں اور کپوارہ میں پانچ پانچ، بڈگام میں تین، پلوامہ میں دو اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.