ETV Bharat / state

کشمیر سے بھی درماندہ کاریگروں کا انخلا جاری ہے - corona lockdown

جموں و کشمیر میں درماندہ مائیگرنٹ کاریگروں کا انخلاء اب بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک یو ٹی سے 37 ہزار5 سو 54 افراد اپنے اپنے آبائی علاقوں تک پہنچائے گئے ہیں۔

کشمیر سے بھی درماندہ کامگروں کا انخلا ہے جاری

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 6:59 PM IST

ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر انہں سرینگر اور جموں کے مختلف شہروں سے کٹرا ریلوے اسٹیشن تک بسوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔

کشمیر سے بھی درماندہ کامگروں کا انخلا ہے جاری

بعد میں ان درماندہ کاریگروں کو اپنی اپنی آبائی ریاستوں اور یوٹیز کی طرف روانہ کیاجاتا ہے اور اس حوالے سے روزانہ بنیادوں پر کٹرا سے دو خصوصی ریل گاڑیاں صبح 11بجے جبکہ سپہر 3 بجے چلائی جا رہی ہیں۔

ایک مراسلے کے مطابق تمام نقل و حمل کا انتظام سرکار کی جانب سے ایس او پیز کے تحت کیا جارہا ہے۔ وہیں ان ہی کاریگروں کو ریلوے اسٹیشن آنے کے لیے کہا گیا ہے۔ جن کا لیبر محکمہ کےساتھ رابطہ ہوا ہے۔

ادھر اگر کوئی بھی کامگر اپنے آبائی علاقوں کے لوٹنے کے خواہش مند ہوں تو ان 9469556657 اور 7889664055 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کسی بھی فرد کو ریل گاڑی میں تب تک سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک نہ اس کے پاس انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اجازت نامہ نہ ہو۔

ادھر دوسری جانب جموں وکشمیر انتظامیہ نے لاکڈوان کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموں و کشمیر کےایک لاکھ 37ہزار8 سو 64افراد کو براستہ لکھن پور اور کووڈ 19خصوصی ریل گاڑیوں کے زریعے اپنے گھر واپس لایا ہے۔جس میں 95ہزار 7سو 92 درماندہ مسافروں بسوں کے زریعے جبکہ 42ہزار 72 سو افراد کو53 خصوصی ریل گاڑیوں کے زریعے جموں و کشمیر واپس لائیے گئے ہیں ۔

خیال رہے جن مختلف ریاستوں اور یونین ٹریٹریز سے پھنسے مسافروں کی گھر واپسی کی گئ ہیں ان میں سے پنچاب،ہریانہ، اتراکھنڈ، دہلی،کولکتہ، آندھراپردیش، جھارکھنڈ، اترپردیش ، گجرات، راجستھان،مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ،آسام، بہار، بنگال، چندی گڑھ، تامل ناڈو، مغربی بنگال اور گوا وغیرہ شامل ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.