وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران ٹھٹھرتی سردی سے نجات پانے کے لیے الاؤ کا استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اس دوران آتشزدگی کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔ حالانکہ رواں برس سرما میں الاؤ سے آتشزدگی کے واقعات میں کمی درج کی گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق وادی کشمیر میں رواں موسم سرما میں آتشزدگی کی واردات گذشتہ برس کے مقابلے کم رہی، تاہم چلہ کلان میں اب تک 138 وارداتین پیش آچکی ہیں۔ ان وارداتوں کے نتیجے میں کروڑوں کے املاک کا نقصان بھی ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: امام صاحب: آتشزدگی میں اسکول جل کر خاکستر
آتشزدگی کی وارداتوں میں کمی کے پیش نظر محکمہ فائر اینڈ ایمرجینسی سروس کے صوبائی آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ رواں برس سراما کے دوان وادی میں 2372، جبکہ سرینگر میں 488 آتشزدگی کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ' موسم سرما میں ان وارداتوں میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ لوگوں کی طرف سے گرمی کے آلات کے استعمال میں غفلت برتی جارہی ہے۔'
اس موقعے پر انہوں نے احتیاط کے ساتھ آلاؤ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔