تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 524 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 97,224 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 185خطہ جموں سے ہیں اور 339 خطہ کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 155 پائے گئے ہیں ۔ بارہمولہ میں 54 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں 651 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 174 خطے جموں سے ہیں جبکہ 477 خطے کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ یونین ٹیرٹری میں اس وقت 5,968 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1,621 جموں خطے سے ہیں اور 4347کشمیر وادی سے ہیں۔
'لوگ پاپا کشتواڑی کے خلاف بولنے سے ڈرتے تھے'
حکام نے بتایا کہ 6 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 2 جموں سے ہیں اور 4 کشمیر وادی سے ہیں۔ان 6 اموات کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1511 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 97,224 پازیٹیو کیسز میں سے 5802 کیسز فعال ہیں جبکہ 89905 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1511 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 19990 ہے ان میں سے 1334 فعال ہیں جبکہ 18286 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 370 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 18087 ہے جن میں 665 فعال ہیں اور 17157 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 265 افراد کی موت ہوئی ہے۔