آج پائے گئے کیسز میں سے 161خطہ جموں سے ہیں اور 294 خطہ کشمیر سے ہیں۔حکام نے بتایا کہ آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 124 پائے گئے ہیں جبکہ جموں میں 110 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں 864 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 287 خطے جموں سے ہیں جبکہ 577 خطے کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ یونین ٹیرٹری میں اس وقت 6419 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1,988 جموں خطے سے ہیں اور 4,847 کشمیر وادی سے ہیں۔حکام نے بتایا کہ 7 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 2 جموں سے ہیں اور 5 کشمیر وادی سے ہیں۔
اگلے پانچ سالوں میں بے روزگاری ختم ہوجائے گی: منوج سنہا
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 94,785 پازیٹیو کیسز میں سے 6419 کیسز فعال ہیں جبکہ 86,888 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1,478 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 19,369 ہے ان میں سے 1461 فعال ہیں جبکہ 17,551 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 357 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17,568 ہے جن میں 750 فعال ہیں اور 16,561 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 257 افراد کی موت ہوئی ہے۔