ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز - kashmir latest

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 268 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جموں و کشمیر: کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:57 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 268 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں 15 فوجی جوان، دس سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں 181 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے جبکہ خطے جموں میں 87 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 109 مریض صحتیاب ہوئے اور انہیں مخلتف ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری نوجوان نے بنایا 'لو کاسٹ تھری ڈی وینٹی لیٹر'

حکام نے بتایا کہ ہفتہ کے روز جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا 11 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے اور اس طرح سے مرنے والوں کی تعداد 171 ہو گئی ہے، جن میں سے 154 وادی کشمیر سے ہیں اور 17 جموں سے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 10156 ہے جن میں سے 4092 سرگرم ہیں اور 5895 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.