مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج 1330 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں 70 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہوئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1330 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 61,041 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 972 خطہ جموں سے ہیں اور 658 خطہ کشمیر سے ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 237 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 64، پلوامہ میں 41، بڈگام میں 62، اننت ناگ میں 60، بانڈی پورہ میں 65، کپواڑہ میں 52، کولگام میں 19، گاندربل میں 44، شوپیاں میں 14، جموں میں 221، راجوری میں 62، کھٹوعہ میں 42، ادھمپور میں 31، سانبہ میں 53، رامبن میں 47، ڈوڈہ میں 86، پونچھ میں 77، ریاسی میں 18 اور کشتواڑ میں 35 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق اسمبلی ممبران کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم
حکام نے بتایا کہ 784 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 294 جموں خطے سے ہیں اور 490 کشمیر وادی سے ہیں۔
اس کے علاوہ 14 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے، جس کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 968 ہوئی ہے جن میں سے 209 جموں سے ہیں اور 757 کشمیر وادی سے ہیں۔